Questions in urdu and their answers

mai allah pak ko apna dost kahti hoon aur khyaloon mai bateen karti hoon or kabi dar lagta hai ka allah pak narazz na ho wo mera dost …mai samajti hoon kya asa sochna galath haimujh pa ghunnh hoga
باسمہ تعالی
ایک مسلمان کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ اس کا کوی عمل یا فعل ایسا نہ ہو جواللہ پاک کی ناراضگی کا سبب بنے۔ مسلمان کی زندگی اللہ اور رسول کی اطاعت میں گذرنی چاہیے۔ لہذا آپ کا خیال اور تصور صحیح ہے۔
واللہ اعلم
mujha ek parashani hai plzz ap wazifa batahin
باسمہ تعالی
پریشانی ہمارے گناہ کے سبب ہوتی اور بعض دفعہ ہمارے امتحان اور آزمایش کے لیے ہوتی ہے۔ ایسے موقع پر آدمی کو صبر اور تحمل سے  کام لینا چاہیے اور توبہ و استغفار کے ساتھ  اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ ذیل کی دعاء پابندی کے ساتھ پڑھتے رہنا اور خاص طور پر ہر نماز کے بعد طاق عدد میں پڑھا کرنا: بسم اللہ علی نفسی و مالی و اھلی و دینی، اللھم رضني بقضائك و بارك لي فيما قدرلي حتى لا احب تعجيل ما اخرت و لا تأخير ما عجلت
(Bismillahi alaa nafsee wa maalee wa ahlee wa deenee, allahumma razzinee biqazaek wa baarik lee feema quddira lee hattaa laa uhibba ta’jeela maa akh-kharta wa ta’kheera maa ajjalta)

kya islam mai urath job karsakti hai jab kar sakti hai jasa school teachar ho or usa zarorath ki tamam chezain milti hoon par wo sarf apni khuhaishat kalya job karee
باسمہ تعالی
عورت کو گھر کی حکمرانی کرنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے نہ کہ باہرکی۔ اس کے تمام اخراجات شادی سے پیلے باپ اور شادی کے بعد شوہر کے ذمہ شریعت نے لازم کردی تاکہ اسے باہر نکلنے کی ضرورت نہ پیش ایے اور گھر ہی کے اندر رہے۔ جب عورت گھر کی حکمرانی چھوڑ کر باہر نکل جاتی ہے تو اولاد کی تربیت ہوتی ہے نہ گھر کی نگرانی۔ لہذا عورت کو حتی الامکان گھر ہی میں رہنا چاہیے۔ جیاں تک نوکری کرنے کی بات ہے اگر معقول پردے کا انتظام ہو نیز کسی قسم کے فتنہ کا خوف نہ هوتو کرسکتی ہے۔
واللہ اعل

kya net pa chating jahizz hai jab ka na larki apna photo deakhae aur na voice chat kara bass malumati aur zyada tar islamic mozo pa bateen ho aur agar doٓsra galath bath karee tu larki usa ek dam tok de is traha larkoon ko islam sa kareeb kya jasakta hai istrha wo bath suna kalya tyarr bi hota hai warna wo ami abu ka ya mulawi ki bateen nahi sunta ap kya kahta ho is baree mai  jazakillah ho karan ap mera sawaloon ka jawab deta ho aut tang bi nahi hota allah pak ap ko ajar dega wasa mai na darsnizami ka cors kya hoa hai
باسمہ تعالی
بغیر مجبوری اور ضرورت شدیدہ کےِ کسی غیر محرم سے بات کرنا درست نہیں چاہے فون یا انٹرنیٹ وغیرہ کے ذریعہ ہو۔ عام طور پر شروع میں اسلامی باتیں ہوتی ہیں لیکن پھر آہستہ آہستم وہ غلط رخ اختیار کرلیتی ہیں۔ لہذا اُحتیاط بہت ہی ضروری ہے۔
واللہ اعلم

agar tuba ka bad bi guna hota raha tu kya kya jaha
باسمہ تعالی
گناہ نہ کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جاے۔ اگر غلطی سے ہوجاءے تو فورا توبہ کی جاءے، اور توبہ صحیح ہونے کے لیے تین شرطیں ہیں۔ ۱) گناہ پر نادم اور شرمندہ ہونا ۲) آیندہ نہ کرنے کا عزم مصمم کرنا ۳) حقوق اللہ اور حقوق العباد میں سے جو حقوق قابل تلافی ہیں ان کی تلافی کرنا۔ بہر حال توبہ اور استغفار کو ہمیشہ لازم پکڑنا چاہیے۔
واللہ اعلم بالصواب

allah pak ki kurbath kas trha milti hai
باسمہ تعالی
اللہ اور رسول کی اطاعت ہی سے قربت الٓہی ملتی ہے۔
واللہ اعلم

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

Blog at WordPress.com.

Up ↑

%d bloggers like this: